سندھ پریمیئر لیگ، حیدرآباد بہادرز کی کراچی غازیز کو 31 رنزسے شکست

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سندھ پریمیئر لیگ، حیدرآباد بہادرز کی کراچی غازیز کو 31 رنزسے شکست

کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں سندھ پریمیئر لیگ کا آغاز ہوگیا، پہلا میچ حیدرآباد بہادرز نے جیت لیا، کراچی غازیز کو 31 رنز سے شکست ہوگئی، حیدرآباد بہادرز کے سلمان علی آغا مین آف دی میچ قرار پائے۔

سندھ پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب گزشتہ روز (25 جنوری کو) منعقد ہوئی تھی جس میں مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری تھیں۔

تقریب میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی مئیرسلمان مراد، نگراں وزیراطلاعات احمد شاہ اور نگراں وزیرکھیل جنیدعلی شاہ نے بھی شرکت کی، تقریب میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق سندھ پریمیئر لیگ کا افتتاحی میچ کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں حیدرآباد بہادرز اور کراچی غازیز کے درمیان کھیلا گیا، حیدر آباد نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کراچی کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

حیدر آباد بہادرز نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے کراچی غازیز کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تھا۔

حیدر آباد بہادرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 190 رنز بنائے، سلمان علی آغا 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے، محمد فیضان نے 54 رنز بنائے، کراچی کے عمران خان سینیئر اور زاہد محمود نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کراچی غازیز کی پوری ٹیم 158 رنز پر پویلین لوٹ گئی، محمد اخلاق 66 اور صاحزادہ فرحان 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *