بلوچستان: فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کا بڑا کریک ڈاؤن 2 روز میں 18 دہشت گرد ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بلوچستان: فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کا بڑا کریک ڈاؤن 2 روز میں 18 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان: فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کا بڑا کریک ڈاؤن 2 روز میں 18 دہشت گرد ہلاک



راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 18 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے۔    24 فروری کا آپریشن  انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا اس آپریشن میں ‘فتنہ الہندوستان’ سے تعلق رکھنے والے 8 خوارج ہلاک ہوئے۔ 
کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔    25 فروری کی کارروائی  ضلع ژوب میں ہوئی ، مسلسل دوسرے روز کی کارروائی میں مزید 10 دہشت گرد مارے گئے، جس سے ہلاک ہونے والے خوارج کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر تخریب کاری کی کارروائیوں میں براہِ راست ملوث تھے۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیشِ نظر کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *