پاک-افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑجواب، متعدد افغان چوکیاں تباہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاک-افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑجواب، متعدد افغان چوکیاں تباہ
پاک-افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑجواب، متعدد افغان چوکیاں تباہ



پاکستان-افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔ خیبر پختونخوا کے مختلف سرحدی اضلاع میں کارروائی کے دوران افغان فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا اور متعدد چوکیوں و عسکری سازوسامان کو تباہ کر دیا گیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

محکمہ اطلاعات و نشریات کے مطابق افغان طالبان کی پاکستان-افغانستان سرحد پر بلااشتعال کارروائی کے فوری جواب میں پاک فوج نے مؤثر کارروائی کی۔ خیبر پختونخوا کے مختلف سیکٹرز، بشمول چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ میں بھرپور جوابی حملے کیے گئے۔

سرحدی جوابی کارروائی کے دوران افغان فورسز کو بھاری نقصان پہنچا، متعدد چوکیاں اور سازوسامان تباہ ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان جانب سے خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔

خیبر پختونخواہ کے سرحدی اضلاع خیبر، چترال، مہمند، کرم اور باجوڑ سیکٹرز میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔ پاک فوج نے دشمن کی کارروائی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے متعدد سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا جب کہ کئی چوکیاں اورعسکری سازوسامان تباہ کر دیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ حکام کے مطابق سرحدی علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور کسی بھی جارحیت کا فوری جواب دیا جائے گا۔

وزارت اطلاعات نے بھی واضح کیا ہے کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔ سیکیورٹی فورسز الرٹ پر ہیں اور سرحدی علاقوں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی خطرے کا فوری جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

دفاعی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم کسی بھی بلااشتعال کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید پیش رفت سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *