
(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلا اشتعال افغان جارحیت کا پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پوری طاقت سے منہ توڑ جواب دی رہی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی سے افغان طالبان کے ٹھکانے تباہ اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے،چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نے نہایت درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاک-افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر ، ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر چکوال بھرپور جواب دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں افغان کی 2 چوکیاں تباہ کر دیں۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحد کی حفاظت اور کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف سخت اور فوری جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔









