وزیر اعظم کا جی ایچ کیو کا دورہعسکری قیادت کی وزیر اعظم  کو پاک افغان صورتحال پر بریفنگ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
وزیر اعظم کا جی ایچ کیو کا دورہعسکری قیادت کی وزیر اعظم  کو پاک افغان صورتحال پر بریفنگ
وزیر اعظم کا جی ایچ کیو کا دورہعسکری قیادت کی وزیر اعظم  کو پاک افغان صورتحال پر بریفنگ

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف اور  چیف آف ڈیفینس فورسز کی قیادت میں افواج پاکستان ملک کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں،پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے  جنرل ہیڈ کوارٹرز (GHQ) کا دورہ کیا ،اس دوران  عسکری قیادت نے  وزیرِ اعظم کو پاکستان افغانستان کی صورتحال پرمفصل بریفنگ دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کے گٹھ جوڑ اور شر پسند کاروائیوں کیلئے زیرو ٹالرنس اپنائی جائے۔ افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی پاکستان کے خلاف کاروائیاں ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف اور  چیف آف ڈیفینس فورسز کی قیادت میں افواج پاکستان ملک کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں۔پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔

وزیرِ اعظم  نے افغان طالبان رجیم کے سرحدی علاقوں میں حملوں کو پسپا کرنے پر اور بھرپور جوابی کارروائی کرنے پر افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم ارض وطن کی حفاظت کیلئے اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *