
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فضائیہ نے افغانستان پر حملہ کر دیا، ننگرہار کے اندر بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے ننگرہار میں بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کر دیا اور مزید حملے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے’’ آپریشن غضب للحق ‘‘شروع کردیا ہے ۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ’’ایکس ‘‘ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ’’افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان افغانستان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی کارروائیوں کا بھرپور و مؤثر جواب دیا جا رہا ہے اور جاتا رہے گا۔افغان طالبان رجیم اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جھوٹا و بے بنیاد پرپیگینڈا کیا جارہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں.افغان طالبان رجیم کو ہر گز جھوٹ کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے. الحمدللہ پاکستان کی پیشہ ورانہ افواج حملہ آوروں کے عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں. اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 36 کارندے جہنم واصل ہو چکے, متعدد زخمی ہیں۔ وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک فوج کے 2 جوان شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے جبکہ 3 جوان زخمی ہیں. افغانستان کو ماضی کی پسپائیوں سے سبق سیکھنا چاہیے. پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے ہر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے رہیں گے.‘‘









