
ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا کو جیت کیلئے 213 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 176 رنز پر گئی۔ جب فخر زمان 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 179 کے سکور پر خواجہ نافع 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان 7 جبکہ محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان سلمان علی آغا بھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 100 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان نے اس میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ بابراعظم، صائم ایوب اور سلمان مرزا کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ نسیم شاہ، خواجہ نافع اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی، ورنہ نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ پکا کر لے گا۔ اندازے کے مطابق پاکستان کو سری لنکا کو کم از کم 65 رنز کے فرق سے ہرانا ہوگا تاکہ سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہ سکے۔
اس گروپ سے انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے، جبکہ سری لنکا دوڑ سے باہر ہے۔









