
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کا “آپریشن غضب للحق” بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پاکستان کی جوابی کارروائیوں میں 415 افغان طالبان کے اہلکار ہلاک اور 580 زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، دشمن کی 182 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں، اور افغان طالبان رجیم کی 31 چیک پوسٹوں پر پاکستان کا قبضہ ہو چکا ہے۔
عطاتارڑ نے مزید کہا کہ 185 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کی گئی ہیں، جبکہ افغانستان میں 46 مختلف مقامات پر مؤثر فضائی کارروائیاں کی گئیں، جس سے دشمن کی طاقت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔









