پی سی بی گورننگ بورڈ تشکیل دے دیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی سی بی گورننگ بورڈ تشکیل دے دیا گیا

پی سی بی کے نئے چیئرمین چیف الیکشن کمشنر شاہ خاور نے 10 رکنی گورننگ بورڈ تشکیل دے دیا۔

نگراں وزیراعظم کے نامزد دو ممبران نگراں وزیرِاعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور مصطفیٰ رمدے کو بھی بورڈ میں شامل کیا گیاہے۔

بہاولپور ریجن کے صدر طارق سرور، ڈیرہ مراد جمالی کے صدر ظفراللہ جدگال بورڈ میں شامل ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر ریجن کے صدر سجاد علی کھوکھر اور لاڑکانہ ریجن کے صدر تنویر احمد بھی بورڈ آف گورنرزکا حصہ ہیں۔

ان کے ساتھ سوئی ناردرن گیس، غنی گلاس، پی ٹی وی اور اسٹیٹ بینک کے نمائندے بورڈ کا حصہ بنے ہیں۔

وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی کمشنرز رابطہ گورننگ بورڈ کے نان ووٹنگ ممبر ہوں گے۔

پی سی بی الیکشن کمشنر چند روز میں بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس بلاکر نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب یقینی بنائیں گے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *