ایران میں 9 پاکستانیوں کا قتل، اعلیٰ ایرانی عہدیدار کا بیان بھی سامنے آگیا
تہران (ویب ڈیسک)سیکیورٹی معاون گورنر سیستان بلوچستان نے کہا ہے کہ سراوان میں پولیس فائرنگ کی تحقیقات کررہی ہے، جاں بحق افراد ایران میں ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرتے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات ایران کے سرحدی علاقے سراوان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 9 پاکستانیوں کو قتل کردیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق سیکیورٹی معاون کاکہناتھاکہ زخمیوں کے مطابق فائرنگ کرنے والے 3 افراد تھے، متاثرین کے اہلخانہ اور پاکستانی عوام سے گہری ہمدردی ہے، سیستان بلوچستان میں عدم تحفظ پیدا کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کُن اقدامات کریں گے۔









