امریکہ نے حوثیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستانی تعاون کی خواہش ظاہر کردی
دبئی (ویب ڈیسک) امریکی نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون کے خواہشمند بھی ہیں اور پاکستانی اعلی حکام سے رابطے میں بھی ہیں ۔
روزنامہ جنگ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ پاکستان نیوی بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کی آمدورفت کو محفوظ بنانے کیلئے کمبائن میری ٹائم فورس کے رکن کی حیثیت سے اقدامات کرے گی ، انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ خطے کے تمام ممالک کی تجارتی سرگرمیاں حوثی باغیوں کے حملوں کی وجہ سے متاثر ہورہی ہے جس کیلئے خطے کے تمام ممالک بشمول پاکستان کو امریکا اور برطانیہ کی نئی ٹاسک فورس کے تحت قائم کی جانے والے “خوشحالی محافظ آپریشن “ کا ساتھ دینا چاہئے۔









