حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر لاہور سے گرفتار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر لاہور سے گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں اپنے والد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔

اپنے بیان میں حماد اظہر نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 129 کے کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں۔

اس سے قبل 24 جنوری کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں اشتہاری قرار دیے گئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے گھر لاہور پولیس نے گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا تاہم حماد اظہر کو پناہ دینے والے ملزم نے انہیں فرار کروا دیا تھا۔

پولیس نے پناہ دینے والے 2 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا۔

جعفریہ کالونی میں چھاپے کے دوران حماد اظہر کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھ کر شور مچا دیا تھا جس پر پولیس کے پہنچنے تک حماد اظہر فرار ہو گئے تھے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *