پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے راولپنڈی پنڈیز کو شکست دیدی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے راولپنڈی پنڈیز کو شکست دیدی
پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے راولپنڈی پنڈیز کو شکست دیدی

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے راولپنڈی پنڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی پنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرر 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ جواب میں پشاور زلمی نے مقرر ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے حاصل کر لیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور محمد حارث نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ بعد میں بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد آنے والے کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اس سے قبل راولپنڈی پنڈیز کی جانب سے یاسر خان نے 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی اور 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 41 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ کامران غلام نے 37 ،ڈیرل مچل نے 23 رنز جبکہ  سیم بلنگز نے 18 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے دو جبکہ جمال اور ایرون ہارڈی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *