آئی ایم ایف کا پاکستان پر بینظیر انکم اسکیم کے علاوہ سماجی پروگرام چلانے پر زور

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آئی ایم ایف کا پاکستان پر بینظیر انکم اسکیم کے علاوہ سماجی پروگرام چلانے پر زور
--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر بینظیر انکم اسکیم کے علاوہ بھی سماجی پروگرام چلانے پر زور دیا ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو کمزور طبقے کے سماجی تحفظ کے زیادہ اقدامات کرنے چاہئیں، سماجی پروگرام چلانے کے لیے پاکستان کو مسلسل کوششیں کرنی چاہئیں۔

جاری اعلامیے میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ کمزور طبقے کے لیے محفوظ بجلی اور گیس ٹیرف سلیب جاری رہنا چاہیے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ستمبر میں صحت اور تعلیم کے اخراجات کا ہدف پورا کرلیا گیا، نگراں حکومت محدود صلاحیت کے باعث دسمبر کا ہدف پورا نہیں کر سکی۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے اعلامیے میں مزید کہا ہے کہ منتخب حکومت مالی سال کے آخر تک سماجی تحفظ کے اخراجات جاری رکھے، بینظیر انکم سپورٹ کے انتظامی ڈھانچے کو بھی مزید بہتر کیا جانا چاہیے۔

آئی ایم ایف کا یہ بھی کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی بہترین میکنزم کے ساتھ فوری مدد فراہم کرنے والا پروگرام ہے، جس میں تقسیم کے طریقۂ کار اور شفافیت کو بہتر بنانے کی گنجائش ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *