
(ویب ڈیسک) ایران کے فوجی ہیڈکوارٹر ‘خاتم الانبیاء’ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ کوئی بھی زمینی کارروائی ذلت آمیز گرفتاری پر ختم ہوگی۔
ایران کے فوجی ہیڈکوارٹرز ‘خاتم الانبیاء’ کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کوئی بھی زمینی کارروائی دشمن کی ذلت آمیز گرفتاری پر ختم ہوگی اور امریکی فوج کو خلیجی مچھلیوں کی خوراک میں بدل دیں گے۔
انہوں نے امریکی صدر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت ایران کے خلاف جنگ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کٹھ پتلی بن چکے ہیں۔ ٹرمپ ایک جھوٹے شخص ہیں جو صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ‘ ایپسٹین فائلز’ اسکینڈل کی وجہ سے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے دباؤ میں ہیں اور اسی دباؤ کے تحت فیصلے کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔









