کراچی: کلفٹن کے سپر سٹور میں آتشزدگی بیسمنٹ میں دھویں کے باعث ریسکیو آپریشن میں دشواری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کراچی: کلفٹن کے سپر سٹور میں آتشزدگی بیسمنٹ میں دھویں کے باعث ریسکیو آپریشن میں دشواری
کراچی: کلفٹن کے سپر سٹور میں آتشزدگی بیسمنٹ میں دھویں کے باعث ریسکیو آپریشن میں دشواری



کراچی: شہرِ قائد کے علاقے کلفٹن، زم زمہ سٹریٹ پر واقع ایک معروف نجی سپر سٹور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم فائر بریگیڈ کا عملہ بروقت کارروائی کے لیے موقع پر پہنچ گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں میں درج ذیل صورتحال کا سامنا ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے اس وقت فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ آگ سپر سٹور کے بیسمنٹ (تہہ خانے) میں لگی ہے، جہاں شدید دھویں اور گھٹا ٹوپ اندھیرے کی وجہ سے فائر فائٹرز کو اندر داخل ہونے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ہماری  پہلی ترجیح آگ کو مزید پھیلنے سے روکنا اور انسانی جانوں کا تحفظ ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *