
ویب ڈیسک: پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے میں بارش بارے الرٹ جاری کردیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 4 اپریل تک جاری رہے گا۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔ حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں بارشوں کا امکان ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور سلیمان رینج کے برساتی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات تلے ہرگز نہ جائیں۔ کسان تمام تر اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔









