مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی: پاکستان اور چین کا 5 نکاتی مشترکہ اقدام فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی: پاکستان اور چین کا 5 نکاتی مشترکہ اقدام فوری جنگ بندی کا مطالبہ
مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی: پاکستان اور چین کا 5 نکاتی مشترکہ اقدام فوری جنگ بندی کا مطالبہ



بیجنگ/اسلام آباد: پاکستان اور چین نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کی بحالی کے لیے ایک اہم 5 نکاتی مشترکہ اقدام کا اعلان کر دیا ہے۔ بیجنگ میں پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے چینی ہم منصب کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطح کی مشاورت کے بعد دفتر خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں دونوں ممالک نے خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چین نے اس موقع پر ایران اور خلیجی ریاستوں کے درمیان جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کا بھی اعلان کیا۔
 فوری طور پر دشمنی کا خاتمہ کیا جائے اور جنگ زدہ علاقوں تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔طاقت کے استعمال یا دھمکی سے گریز کرتے ہوئے فریقین جلد از جلد امن مذاکرات کا آغاز کریں۔ ایران اور تمام خلیجی ریاستوں کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا مکمل احترام کیا جائے۔غیر عسکری اہداف، بالخصوص توانائی، بجلی کی تنصیبات، ڈی سیلینیشن پلانٹس اور پرامن جوہری انفراسٹرکچر پر حملے فوری بند کیے جائیں۔
 آبنائے ہرمز اور ملحقہ سمندری راستوں میں پھنسے تجارتی جہازوں اور عملے کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے محفوظ گزرگاہیں بحال کی جائیں۔
پاکستان اور چین نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور توانائی کی رسد کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت میں رکاوٹ عالمی معیشت کے لیے نقصان دہ ہوگی۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی بالادستی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن کا راستہ صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *