
(ویب ڈیسک ) خام تیل کی سپلائی پر تشویش سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 5.29 ڈالر اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت فی بیرل 118 ڈالر ہوگئی ہے۔اسی طرح امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 102 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا امریاک پر بھی اثرہو رہا ہے۔ امریکا میں پیٹرول کی فی گیلن قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، پیٹرول کی قیمت 4 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کرگئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے اگست 2022 میں قیمتیں 4 ڈالر سے اوپر گئی تھیں۔
امریکن آٹو موبائل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فروری کے آخر میں یہ قیمت 3 ڈالر سے بھی کم تھی۔









