ایران کی پاکستانی مزدروں کے قتل کی مذمت ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا عزم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایران کی پاکستانی مزدروں کے قتل کی مذمت ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا عزم

ایران کی پاکستانی مزدروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا عزم

 تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے پاکستانی مزدروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی سرزمین پر 9 پاکستانی مزدروں کے قتل پر اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قانون فافذ کرنیوالے اداروں نے افسوسناک واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں، حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، زخمیوں سے ملزمان سے متعلق ضروری معلومات اکٹھی کر لی گئیں۔

واضح رہے کہ ایرانی صوبے سیستان میں گذشتہ روز 9 پاکستانی مزدروں کو قتل کر دیا گیا تھا۔پاکستانی وزیر خارجہ جیل عباس جیلانی نے ایران میں پاکستانی مزدوروں کے قتل کو دشمن کی سازش قرار دیا تھا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *