اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، 3 ہلاک، متعدد زخمی
عمان (ڈیلی پاکستان آن لائن) اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرون حملہ شامی سرحد کے نزدیک اردن میں امریکی فوجی اڈے پرکیا گیا، ڈرون حملہ عراق اور شام میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں نےکیا۔امریکی حکام کے مطابق امکان ہےکہ ڈورن شام کی حدود سے آیا ہے، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ حملے میں 3 ہلاکتوں سمیت 25 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہےکہ امریکی فوجیوں میں ممکنہ دماغی چوٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔امریکی صدارتی آفس وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے حملے کی مذمت کی ہے۔









