امریکی صدر کا ایران سے مذاکرات کے دوسرے دور کا اشارہ: پاکستان کا ثالثی کردار برقرار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امریکی صدر کا ایران سے مذاکرات کے دوسرے دور کا اشارہ: پاکستان کا ثالثی کردار برقرار
امریکی صدر کا ایران سے مذاکرات کے دوسرے دور کا اشارہ: پاکستان کا ثالثی کردار برقرار



نیویارک/اسلام آباد :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے دوسرے دور کے حوالے سے اہم پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔ نیویارک پوسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور رواں جمعہ کو منعقد ہو سکتا ہے، جسے انہوں نے خطے میں امن کے لیے ایک “اچھی خبر” قرار دیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آئندہ 36 سے 72 گھنٹوں کے دوران مذاکرات کا عمل باقاعدہ طور پر بحال ہو سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ایران اپنی تجاویز پیش نہیں کر دیتا، امریکہ جنگ بندی کی مدت میں توسیع کر رہا ہے تاکہ سفارتی حل کے لیے بھرپور موقع فراہم کیا جا سکے۔
 صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان بدستور اس پورے عمل میں ایک اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کا بڑا ذریعہ ہے۔جہاں ایک طرف مذاکرات کی میز سج رہی ہے، وہیں صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو کسی بھی ناگہانی یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار رہنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ امریکی انتظامیہ کا موقف ہے کہ جنگ بندی میں حالیہ توسیع ایرانی تجاویز کے موصول ہونے تک مشروط ہے، جس کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
سفارتی ماہرین کے مطابق اسلام آباد میں متوقع یہ مذاکرات تہران اور واشنگٹن کے درمیان برسوں سے جاری کشیدگی کو کم کرنے میں سنگ میل ثابت ہو سکتے ہیں۔ تاہم، صدر ٹرمپ کے سخت بیانات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ “طاقت کے ذریعے امن” کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *