اسحاق ڈار کا انطالیہ فورم میں پاکستانی وفد کی میزبانی پر ترکیہ کا شکریہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اسحاق ڈار کا انطالیہ فورم میں پاکستانی وفد کی میزبانی پر ترکیہ کا شکریہ
اسحاق ڈار کا انطالیہ فورم میں پاکستانی وفد کی میزبانی پر ترکیہ کا شکریہ



اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری صورتحال پر بات چیت کی اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے دوران پاکستانی وفد کی میزبانی اور وزیراعظم کے دورے پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے آر-4 گروپ کے تیسرے اجلاس کی میزبانی پر بھی ترکیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا، جس میں ترکیہ، سعودی عرب، مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی روابط اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
 
 
 





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *