
اسلام آباد: پاکستان نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فوری اسپاٹ خریداری کا فیصلہ کرتے ہوئے عالمی کمپنیوں سے تین کارگوز کے لیے بولیاں طلب کر لی ہیں۔
پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ذرائع کے مطابق بولیاں 24 اپریل تک جمع کرائی جا سکتی ہیں، جبکہ اسی روز بولیوں کو کھولا بھی جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بولیاں اپریل اور مئی کی ترسیلات کے لیے طلب کی گئی ہیں۔ پہلے کارگو کی فراہمی 27 سے 30 اپریل کے درمیان ہوگی، دوسرا کارگو یکم سے 7 مئی تک فراہم کیا جائے گا، جبکہ تیسرا کارگو 8 سے 14 مئی کے دوران موصول ہوگا۔









