پہلگام فالس فلیگ آپریشن : ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی ڈرامہ بے نقاب کیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پہلگام فالس فلیگ آپریشن : ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی ڈرامہ بے نقاب کیا
پہلگام فالس فلیگ آپریشن : ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی ڈرامہ بے نقاب کیا



راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے 30 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے اسے بھارت کا ایک اور “فالس فلیگ آپریشن” قرار دیا تھا۔
بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاتھا کہ پاکستان الزامات کے بجائے حقائق پر بات کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے جغرافیائی حقائق پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پہلگام کسی بھی پاکستانی قصبے سے 200 کلومیٹر سے زیادہ کی دوری پر واقع ہے، لہٰذا وہاں دراندازی کا الزام بے بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ سے قریبی پولیس اسٹیشن تک پہنچنے میں کم از کم آدھا گھنٹہ لگتا ہے، لیکن ایف آئی آر کے مطابق پولیس کا 10 منٹ میں پہنچنا اور رپورٹ درج کرنا اس واقعے کے من گھڑت ہونے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ واقعہ بھارتی سکیورٹی اداروں کی اپنی ناکامی چھپانے کی ایک کوشش ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *