
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یکمشت بھاری اضافہ کر دیا گیا ہے۔
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 26 روپے 77 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد نئی قیمتیں درج ذیل ہوں گی،پٹرول، 366.58 روپے سے بڑھ کر 393.35 روپے فی لٹر ہو گیا۔ڈیزل، 353.42 روپے سے بڑھ کر 380.19 روپے فی لٹر مقرر کر دیا گیا۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے (25 اپریل) سے ملک بھر میں ہو جائے گا۔









