پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کو کامیابی سے لانچ کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کو کامیابی سے لانچ کردیا
پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کو کامیابی سے لانچ کردیا

ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کو کامیابی سے لانچ کردیا، سیٹلائٹ کو چین کے تیان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھجوایا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر تیار کیے گئے ای او سیٹلائٹ کی لانچنگ ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ ای او تھری سیٹلائٹ کی لانچنگ پاکستان کے خود انحصاری اور شاندار ٹیکنالوجی کی طرف اہم سفر ہے۔

سیٹلائٹ ای او تھری شہری منصوبہ بندی، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جدید تصویری ڈیٹا فراہم کرے گا، ای او تھری غذائی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے جدید تصویری ڈیٹا بھی فراہم کرے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسپارکو کی جانب سےای او تھری سیٹلائٹ کی لانچنگ کی تاریخی کامیابی کا اعلان کیا گیا، اس کی کامیابی ایک مربوط ارتھ آبزرویشن سسٹم کی بنیاد رکھے گی، ای او تھری سیٹلائٹ مختلف شعبوں میں قومی ترجیحات کی تکمیل میں مدد دے گا، یہ پائیدار سماجی و معاشی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔

تاریخی موقع پر وزیرِاعظم نے اسپارکو کے انجینئرز اور سائنسدانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سراہتے ہوئے خلائی شعبے میں پاکستان کے دیرینہ دوست چین کے غیر متزلزل تعاون کا بھی اعادہ کیا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *