
(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فیلڈمارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہبازشریف عظیم شخصیات ہیں، دونوں ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔
ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جنگ بہت جلد ختم ہوگی اور ہم جیت جائیں گے، ایران جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے تو مذاکرات کے لئے رابطہ یا کال کرسکتا ہے، ہماری ٹیلیفون لائنیں محفوظ ہیں ،چاہیں تو ہمارے پاس بھی آ سکتے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اُمید ہے ایرانی دانشمندی کا مظاہرہ کریں گے، ایران کے سمجھدار لوگوں سے بات ہو رہی ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے حوالے سے نیٹو ہمارے ساتھ کھڑا نہیں ہوا، برطانیہ نے کہا وہ جنگ کے اختتام پر ہرمز میں بحری جہاز بھیجے گا، یہ اچھی بات نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے حوالے سے چین مزید مدد فراہم کرسکتا ہے۔









