وزیراعظم کی منظوری: پی ایس ایل پلے آف میچز میں شائقین کو سٹیڈیم داخلے کی اجازت

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
وزیراعظم کی منظوری: پی ایس ایل پلے آف میچز میں شائقین کو سٹیڈیم داخلے کی اجازت
وزیراعظم کی منظوری: پی ایس ایل پلے آف میچز میں شائقین کو سٹیڈیم داخلے کی اجازت



اسلام آباد / لاہور :وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی، جس میں ملک میں جاری کرکٹ کے جشن اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کرکٹ شائقین کے لیے بڑے فیصلے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (PSL) کے تمام تینوں پلے آف میچز کے لیے شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد کرکٹ کے فروغ اور عوام کو تفریح کے بھرپور مواقع فراہم کرنا ہے۔
ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر جاری کردہ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا وزیراعظم نے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آنے والے میچز میں سنسنی خیز اور معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
وزیر داخلہ نے اسٹیڈیم آنے والے شائقین کے لیے درج ذیل ہدایات بھی جاری کیں۔  ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے شہری نجی گاڑیوں کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں۔سٹیڈیم میں داخلے اور میچ کے دوران نظم و ضبط کا خاص خیال رکھا جائے۔واضح رہے کہ پلے آف مرحلے کے آغاز سے کرکٹ کا بخار عروج پر پہنچ چکا ہے اور حکومت کے اس فیصلے سے اسٹیڈیم میں رونقیں مزید بڑھنے کی توقع ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *