ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 1500روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 30 ڈالر ہے۔









