غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے ، مزید 215 فلسطینی شہید

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے ، مزید 215 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں ،اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹوں میں مزید 215 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 7 اکتوبر سے فلسطینی شہدا کی تعداد 26 ہزار 637 ہوگئی جبکہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 65 ہزار 387 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کے پناہ گزین اسکول کا محاصرہ کرلیا، گولہ باری اور فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں میں مزید 215 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 7 اکتوبر سے فلسطینی شہدا کی تعداد 26 ہزار 637 ہوگئی جبکہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 65 ہزار 387 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں رہائشی علاقوں پر بھی بمباری کی جارہی ہے جس کی وجہ سے متعدد شہادتوں کا خدشہ ہے۔

ادھر اسرائیل کا ال امل اسپتال کا محاصرہ آٹھویں روز بھی جاری ہے، اسپتال کے اطراف اسرائیلی فوج کی فلسطینی مزاحمت کاروں سے شدید لڑائی ہوئی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بھی فائرنگ کردی، آنسو گیس کی شیلنگ کی وجہ سے مزید5 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ متعدد کو گرفتار کیا گیا۔

اس کے علاوہ شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانے پر اسرئیل نے فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی اڈوں کو ٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *