شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد نیک مان اللہ ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشت گرد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں سر گرم تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردنیک مان اللہ ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں سر گرم تھا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقےمیں ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *