معاشی شراکت داری کا نیا سفر؛ وزیرِ اعظم شہباز شریف چار روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے علی بابا ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کریں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
معاشی شراکت داری کا نیا سفر؛ وزیرِ اعظم شہباز شریف چار روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے علی بابا ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کریں گے
معاشی شراکت داری کا نیا سفر؛ وزیرِ اعظم شہباز شریف چار روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے علی بابا ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کریں گے



ہانگژو :وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے چار روزہ سرکاری دورہء چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو پہنچ گئے ہیں۔ شیاؤ شین ائیرپورٹ ہانگژو پہنچنے پر نائب گورنر ژجیانگ شو وینگوانگ (Xu Wenguang)، چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائیڈونگ اور پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم کے ہمراہ دورے پر موجود اعلیٰ سطحی وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔
اپنے قیام کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف ہانگژو میں ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکریٹری وانگ ہاؤ (Wang Hao) سے اہم ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ، وہ سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے منعقدہ خصوصی بزنس فورم میں شرکت کریں گے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہو گا۔
دورے کے مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی ایجنڈے کے تحت وزیرِ اعظم کی معروف چینی کمپنیوں کے سی ای اوز (CEOs) سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیرِ اعظم عالمی سطح پر مشہور چینی کمپنی ‘علی بابا’ کے ہیڈکوارٹر کا خصوصی دورہ بھی کریں گے جہاں پاکستان میں ای کامرس اور آئی ٹی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد کی جائے گی۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *