فیلڈ مارشل کا ایران کا مختصر مگر انتہائی اہم سرکاری دورہ مکمل ایران معاہدے میں پیشرفت کا امکان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
فیلڈ مارشل کا ایران کا مختصر مگر انتہائی اہم سرکاری دورہ مکمل ایران معاہدے میں پیشرفت کا امکان
فیلڈ مارشل کا ایران کا مختصر مگر انتہائی اہم سرکاری دورہ مکمل ایران معاہدے میں پیشرفت کا امکان

 ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا مختصر مگر انتہائی اہم سرکاری دورہ مکمل، اپنے دورے کے دوران انہوں نے اعلیٰ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تعمیری رابطوں کے فروغ کیلئے جاری ثالثی کوششوں کے تحت ایرانی قیادت سے اعلیٰ سطحی مذاکرات کیے۔ 8 اپریل 2026 کی جنگ بندی کے بعد جاری علاقائی کشیدگی پر ایران میں اہم مشاورت، امن و استحکام کیلئے مذاکراتی عمل تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں ہوئیں۔ جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان علاقائی امن، استحکام اور حتمی مفاہمت کیلئے مشاورتی عمل آگے بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آخری چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والے انتہائی اہم مذاکرات میں حوصلہ افزا پیشرفت، حتمی سمجھوتے کی جانب مثبت پیش رفت سامنے آگئی ہے۔

ایرانی قیادت نے علاقائی مسائل کے پرامن حل اور مذاکرات کے فروغ کیلئے پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو سراہا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے اُن کا استقبال کیا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *