بنگلا دیش کا پاسپورٹ میں دوبارہ ‘سوائے اسرائیل’  کی شرط شامل کرنے کا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بنگلا دیش کا پاسپورٹ میں دوبارہ ‘سوائے اسرائیل’  کی شرط شامل کرنے کا اعلان
بنگلا دیش کا پاسپورٹ میں دوبارہ ‘سوائے اسرائیل’  کی شرط شامل کرنے کا اعلان

(ویب ڈیسک)بنگلا دیشی حکومت کی جانب سے جنرل پاسپورٹ میں دوبارہ ‘ سوائے اسرائیل’ کے الفاظ شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پاسپورٹ میں دوبارہ  ‘ سوائے اسرائیل’ کی شرط شامل کی جائےگی،انہوں نے بتایا کہ  سفارتی پاسپورٹ میں پہلے ہی  اس پر عمل ہوچکا ہے۔

ذرائع بنگلادیشی وزارت داخلہ اور محکمہ امیگریشن و پاسپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ فلسطین کے مسئلے پر بنگلا دیش کی دیرینہ خارجہ پالیسی، عوامی جذبات اور اخلاقی مؤقف کے مطابق بحال کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کے واٹر مارک تصاویر میں بھی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ نئی شامل کی جانے والی تصاویر میں بازو پھیلائے ابو سعید کی تصویر شامل ہوگی، جو جولائی کی عوامی تحریک کی علامت سمجھی جاتی ہے۔اسی کے ساتھ کئی موجودہ تصاویر کو ہٹایا بھی جائےگا، جن میں شیخ مجیب الرحمان کا مزار  اور مجیب نگر یادگار شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 2021 میں عوامی لیگ حکومت کے دور میں تقریباً 4500 کروڑ ٹکا کی لاگت سے ای پاسپورٹ  سروس شروع کرتے وقت ‘ سوائے اسرائیل’کی عبارت پاسپورٹس سے ہٹا دی گئی تھی،جس پر حسینہ واجد کی حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم گزشتہ برس عبوری حکومت کے دور میں وزات داخلہ نے 7 اپریل کو ایک خط جاری کیا تھا، جس میں حکام کو ہدایت دی گئی تھی کہ پاسپورٹ میں دوبارہ  ‘ سوائے اسرائیل’ کی عبارت شامل کی جائے۔ لیکن اُس وقت یہ فیصلہ سفارتی پاسپورٹس کے علاوہ مکمل طور پر نافذ نہیں کیا جاسکا تھا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *