بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں اہم سفارتی پیش رفت: چینی وزیراعظم لی کیانگ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی غیر رسمی ملاقات

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں اہم سفارتی پیش رفت: چینی وزیراعظم لی کیانگ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی غیر رسمی ملاقات
بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں اہم سفارتی پیش رفت: چینی وزیراعظم لی کیانگ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی غیر رسمی ملاقات



بیجنگ :وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ چین کے دوران بیجنگ کے عظیم عوامی ہال (گریٹ ہال آف دی پیپل) میں ایک انتہائی اہم تزویراتی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں چین کے وزیراعظم لی کیانگ اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مابین غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔
 بیورو چیف نیونیوز اسلام آباد  جاوید بلوچ  کے مطابق  یہ ملاقات بیجنگ میں منعقدہ پروقار استقبالیہ تقریب کے دوران ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں کا آمنا سامنا ہونے پر چینی وزیراعظم لی کیانگ نے انتہائی گرمجوشی کے ساتھ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیرمقدم کیا، ان سے مصافحہ کیا اور مخلصانہ جذبات کا تبادلہ کیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ غیر رسمی ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کلیدی اور مصالحتی کردار کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے۔ اس پسِ منظر میں چینی وزیراعظم اور عسکری قیادت کے مابین اس تپاک آمیز ملاقات اور مختصر گفتگو کو دونوں ممالک کے مضبوط دفاعی و اسٹریٹجک روابط کا عکاس اور علاقائی امن کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *