عیدالاضحیٰ پر گیس فراہمی کا خصوصی شیڈول جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
 عیدالاضحیٰ پر گیس فراہمی کا خصوصی شیڈول جاری
 عیدالاضحیٰ پر گیس فراہمی کا خصوصی شیڈول جاری

ویب ڈیسک: سوئی سدرن گیس کمپنی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صارفین کے لیے گیس فراہمی کا خصوصی شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت عید کے تینوں دن شہریوں کو روزانہ 18 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق اس دوران تمام اضلاع میں گیس مناسب پریشر کے ساتھ فراہم کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو کھانے پکانے اور دیگر ضروریات میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق عید کے پہلے روز صبح 5 بجے سے رات 11 بجے تک گیس دستیاب ہوگی، جبکہ عید کے دوسرے اور تیسرے دن صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔

سوئی ناردرن کے مطابق عید سے ایک روز قبل بھی صارفین کو رات 12 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی، جبکہ نیا شیڈول کل سے نافذ العمل ہوگا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *