مریم نواز کا بڑا فیصلہ: ٹیوٹا کے تحت ساڑھے 3 ارب روپے سے زائد کا فنی تربیتی منصوبہ منظور

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
مریم نواز کا بڑا فیصلہ: ٹیوٹا کے تحت ساڑھے 3 ارب روپے سے زائد کا فنی تربیتی منصوبہ منظور
مریم نواز کا بڑا فیصلہ: ٹیوٹا کے تحت ساڑھے 3 ارب روپے سے زائد کا فنی تربیتی منصوبہ منظور



لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر صوبے بھر میں نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کا ہنر سکھانے اور روزگار فراہم کرنے کے لیے ایک میگا پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے ٹیوٹا (TEVTA) کے تحت ہاسپیٹیلٹی اور ہیلتھ کیئر سیکٹر کی تربیتی استعداد بڑھانے کے لیے 3 ارب 96 کروڑ 29 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے، جو جون 2029 تک مکمل ہوگا۔
اس منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو ہوٹلنگ، ٹورازم اور ہیلتھ سیکٹر کی ملکی و عالمی طلب کے مطابق تیار کرنا ہے۔ منصوبے کی اہم تفصیلات درج ذیل ہیں۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی سمیت 8 بڑے اضلاع کے 10 اداروں میں جدید پروگرام شروع کیے جائیں گے۔ اس شعبے میں لیبارٹریوں کی تعداد 22 سے بڑھا کر 46 کی جا رہی ہے۔
پنجاب کے 14 نئے اضلاع (بشمول اٹک، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور اور مظفر گڑھ) کے 16 اداروں میں اس کورس کی بنیاد رکھی جا رہی ہے، جہاں مجموعی طور پر 16 جدید لیبارٹریاں قائم ہوں گی۔
 اس اقدام کے تحت 3 سال کے دوران 4 ہزار 800 نوجوانوں کو ہیلتھ کیئر اسسٹنٹ کی جدید تربیت دی جائے گی، جس سے ہسپتالوں میں عملے کی کمی پوری ہوگی اور نوجوانوں کے لیے بیرونِ ملک ملازمتوں کے شاندار مواقع پیدا ہوں گے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *