سائفرکیس کے فیصلے پرچئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکا موقف سامنے آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سائفرکیس کے فیصلے پرچئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکا موقف سامنے آگیا

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سائفر کیس کے فیصلے پر کارکنان مشتعل نہ ہوں، کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے۔

یہ بات رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے موقع پر کہی۔ ان کا کہنا ہے کہ آئین اور قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر کیسز کو چلایا جا رہا ہے، جج صاحب نے اپنی طرف سے سوالات کیے، ہم ان سے کیا تواقعات رکھیں؟

بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ تمام کارکنان اور پی ٹی آئی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں، ہمیں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پر اعتماد ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری توجہ الیکشن سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، 8 فروری کو سب کا محاسبہ ہو گا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *