امریکا کو اب خطے میں فوجی اڈوں کے قیام  کیلئے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہو گیایرانی سپریم لیڈر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امریکا کو اب خطے میں فوجی اڈوں کے قیام  کیلئے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہو گیایرانی سپریم لیڈر
امریکا کو اب خطے میں فوجی اڈوں کے قیام  کیلئے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہو گیایرانی سپریم لیڈر

(ویب ڈیسک ) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران نے جارح امریکا کو ایسا تھپڑ رسید کیا ہے کہ اب اسے خطے میں شرارتوں اور   فوجی اڈوں کے قیام کیلئے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہوگی۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای  نے حج کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ اکبرکے ہتھیار نے ایرانی قوم کو قوت اور طاقت عطا کی، مستقبل امت اسلامیہ اور نئی اسلامی تہذیب کا ہے، ترقی اورخوشحالی کےلیےاسلامی ممالک دوستی اورتعاون کومضبوط بنائیں۔

ایران کے سپریم لیڈر نے  کہا کہ ایران نے جارح امریکا کو سخت تھپڑ رسید کیا اور دشمن کے اہداف کو ناکام بنا دیا، خطے کی اقوام اور ممالک اب امریکی اڈوں کے لیے ڈھال نہیں بنیں گے۔

آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ   امریکا کو اب خطے میں شرارتوں اور فوجی اڈوں کے قیام کے لیے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہو گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  متزلزل صیہونی حکومت اور اسرائیل اپنی عمر کے آخری مراحل کے قریب پہنچ چکا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *