
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق تلسی گبارڈ نے مستعفی ہونے کی وجہ انکے شوہر کو انتہائی نایاب قسم کے ہڈیوں کے کینسر کی تشخیص قرار دیا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق45 سالہ تلسی گبارڈ نے اپنے مستعفی ہونے سے متعلق صدر ٹرمپ کو جمعے کے روز اوول آفس میں ایک ملاقات کے دوران آگاہ کردیا تھا۔
برطانوی خبر ایجنسی نے اس معاملے سے واقف شخص سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ تلسی گبارڈ کو وائٹ ہاؤس نے استعفیٰ دینے پر مجبور کیا۔
یاد رہے کہ تلسی گبارڈ نے گزشتہ سال فروری میں عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تلسی گبارڈ 30 جون کو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گی، ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس آرون لوکاس عبوری ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیں گے۔
’’سماء نیوز ‘‘ کے مطابق تلسی گابارڈ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کے بون میورو کینسر کی وجہ سے مستعفی ہورہی ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔









