
(ویب ڈیسک)ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمان جلد آبنائے ہرمز سے متعلق قانون سازی کی منظوری دے گی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے پریذائیڈنگ بورڈ کے رکن علی رضا سلیمی نے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں جلد ایسے بل پر ووٹنگ ہوگی جو ہرمز کے انتظام میں ایران کے اختیار سے متعلق ہے۔
انہوں نے بتایا کہ منصوبے سے متعلق تمام تفصیلات کو پارلیمان کی منظوری کے بعد حتمی شکل دی جائے گی، آبنائے ہرمز ایران اور عمان کے علاقائی پانیوں کے درمیان واقع ہے۔
علی رضا سلیمی نے کہا کہ اس آبی گزرگاہ کے بارے میں کسی دوسرے ملک کو فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر لوگ کہتے ہیں کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رہنا چاہیے، یہ معاملہ ہم سے متعلق ہے اور ہم انہیں اس بارے میں فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
علی رضا سلیمی نے کہا کہ ہرمز کے انتظام سے متعلق فیصلے عارضی یا وقتی نوعیت کے نہیں بلکہ حتمی اور مستقل ہیں۔









