نائب وزیر اعظم کی بلاول بھٹو سے ملاقات تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
نائب وزیر اعظم کی بلاول بھٹو سے ملاقات تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
نائب وزیر اعظم کی بلاول بھٹو سے ملاقات تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

(ویب ڈیسک ) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے  چئیرمین پیپلزپارٹی   بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پیپلز پارٹی کے بجٹ سے متعلق تحفظات پر پیپلز پارٹی اور حکومت میں  رابطے ہوئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بلاول بھٹو سے ملنے زرداری ہاؤس پہنچ گئے ،اس ملاقات میں نوید قمر ، شیری رحمن اور جام خان شورو بھی موجود ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بجٹ میں سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر غور  کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق   بلاول بھٹو نے اپنے تحفظات نائب وزیراعظم کے سامنے رکھ دیئے۔سندھ سے وزیر جام خان شورو نے نائب وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  نائب وزیراعظم  نے بلاول بھٹو کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق جام شورو نے آج بلاول بھٹو کو پی ایس ڈی پی پر بریفنگ دی تھی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *