امریکی فوجیوں پر حملے کا جواب دینے کیلئے حکمت عملی بنالی،بائیڈن
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ طے کر لیا ہے امریکی فوجیوں پر حملے کا جواب کیسے دینا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے۔ امریکا کو مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کی ضرورت نہیں۔
خیال رہے کہ اتوار کو شامی سرحد کے نزدیک اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ حملے میں 30 سے زیادہ فوجی زخمی بھی ہوئے۔









