سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی9دہشتگرد جہنم واصل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی9دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی،9دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر خودکش بمباروں سمیت متعدد دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موثر جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کردیا گیا جو کہ آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اب تک 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 9 دہشتگرد جہنم واصل اور 3 زخمی ہو چکے ہیں۔

تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چار بہادر ارکان نے بہادری سے لڑتے ہوئے دو معصوم شہریوں کے ساتھ شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مؤثر جواب دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے۔پاکستان کی فورسز ملک میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *