انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے آئر لینڈ کو شکست دے دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے آئر لینڈ کو شکست دے دی

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں جاری انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئر لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ کے شہر پوشفسٹروم میں پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان سپر سکس مرحلے کا میچ کھیلا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر آئر لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پاکستان نے 182 رنز کا ہدف 44 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے احمد حسن ناقابلِ شکست 57 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان سعد بیگ 25، عبید شاہ 25، آذان اویس 21، شاہزیب خان 11 اور ہارون ارشد 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شامل حسین 7، عرفات منہاس 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ علی اسفند 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آئرلینڈ کی جانب سےہیری ڈائر نے 4 جبکہ روبن ولسن، اولیور رائلے اور جورڈن نیل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ کی ٹیم 48.3 اوورز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ آئرلینڈ کی جانب سے جان مک نیلی 53 اور ہیری ڈائر 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے عبید شاہ نے 3، عامر حسن، علی رضا، احمد رضا نے 2،2 جبکہ ہارون ارشد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *