انڈر 19 سیریز پاکستان ویمنز کو بنگلہ دیش کی ٹیم نے شکست دے دی 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
 انڈر 19 سیریز پاکستان ویمنز کو بنگلہ دیش کی ٹیم نے شکست دے دی 

ڈھاکہ : انڈر 19 سیریز میں  پاکستان ویمنز کو بنگلہ دیش کی ٹیم نے شکست دے دی ۔  بنگلہ دیش میں ہونے والی خواتین کی سہ فریقی انڈر 19 سیریز میں میزبان ٹیم نے پاکستان ویمنز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان ویمنز انڈر19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے۔ سمیعہ افسر نے پانچ چوکوں کی مدد سے 48 رنز سکور کیے جبکہ عریشہ انصاری نے 26 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش ویمنز کی طرف سے رابعہ خاتون نے 16 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

میزبان ٹیم نے 17 اووروں  میں مطلوبہ  سکور پورا کرلیا۔  کپتان سمیعہ اختر نے 38 رنز سکور کیے۔ مہمان ٹیم کی بائولر انوشے ناصر نے 11 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ماہ نور آفتاب نے17 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سیریز کا فائنل جمعے کے روز بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 اور سری لنکا ویمنز انڈر 19 کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *