اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ زیر گردش کرنسی کی مالیت یکم جولائی تا 19 جنوری 544 ارب روپے کم ہوئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق ملک میں 19 جنوری تک زیرگردش کرنسی کی مالیت 8604 ارب روپے رہی۔
زیرگردش کرنسی اور زر وسیع کا تناسب 19 جنوری تک 26.93 فیصد رہا۔
مالی سال 23-2022 کے اختتام پر زیر گردش کرنسی کی مالیت 9148 ارب روپے تھی جبکہ زیرگردش کرنسی، زر وسیع کا تناسب 29 فیصد تھا۔









