تمام جماعتوں کو لیول پلئینگ فیلڈ مہیا کردی گئی ہے، چیف الیکشن کمشنر سکندر …
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کردی ہے۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی ہے، الیکشن کمیشن نے سب کو برابر مواقعے کی فراہمی کیلئے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ قانون کے مطابق عام انتخابات کے نتائج رات 1 بجے تک دیں گے اور اس بار آر ٹی ایس کی بجائے ای ایم ایس سسٹم استعمال کیا جائے گا جس کا مقصد شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہا ہے اور انتخابات بروقت کرانے کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں، پرامن اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہےْ۔









