پاکستان میں آزادانہ اور شفاف انتخابی عمل دیکھنا چاہتے ہیں: امریکا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستان میں آزادانہ اور شفاف انتخابی عمل دیکھنا چاہتے ہیں: امریکا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو بلاخوف اپنا لیڈر منتخب کرنے کا حق حاصل ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں آزادانہ اور شفاف انتخابی عمل دیکھنا چاہتے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے پی ٹی آئی کی ریلی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا۔ میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ مہینے دیگر سیاسی جماعتوں پر بھی حملے ہوئے، الیکشن کمیشن کا عملہ بھی کئی جگہ حملوں کی زد میں رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان میں آزادانہ اور شفاف انتخابی عمل دیکھنا چاہتے ہیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *